اسلام آباد : مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا اموات کے ساتھ کیسز کی تعداد میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 18افراد جاں بحق ہو...
اسلام آباد : مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا اموات کے ساتھ کیسز کی تعداد میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ، گزشتہ 24گھنٹوں میں 18افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 689 نئے کیسز سامنے آئے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے ، سندھ میں چار لاکھ 63 ہزار 167افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 502افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22ہزار182 اب بھی زیر علاج ہیں پنجاب میں چار لاکھ 36ہزار 442افراد میں کورونا پایا گیا ، 12ہزار792 اموات ہوئیں ، 13ہزار384ایکٹو کیسز ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76ہزار48افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، پانچ ہزار650افراد کورونا کی بھینٹ چڑھے ، تین ہزار670مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں