قلعہ کالروالا ( نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس کی کاروائی دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر اس پرسوار نوجوان کی تلاشی لی تو اسکے ق...
قلعہ کالروالا ( نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس کی کاروائی دوران ناکہ بندی ایک مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر اس پرسوار نوجوان کی تلاشی لی تو اسکے قبضہ سے ناجائز پسٹل بمعہ گولیاں برآمد ہوٸیں ، مقدمہ درج بتایاجاتا ہے کہ ڈی ایس پی پٹرولنگ نارووال عتیق الرحمن کی زیر قیادت پی ایچ پی چیک پوسٹ پل مانگا کے انچارج غفران ناصر گھمن نے ملازمین کے ہمراہ نارووال مریدکے روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹرسائیکل کو روک کر اس پر سوار نوجوان قلب عباس سکنہ کوٹلی تارڑ کی جامہ تلاشی لی تواسکے قبضہ سے ناجائز پسٹل بعمہ گولیاں برآمد ہوٸیں جس پرپٹرولنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ قلعہ کالروالا میں مقدمہ درج کروا دیا ہے ۔
محمدنوازنجمی نامہ نگار قلعہ کالروالا
ليست هناك تعليقات