تحصیل پسرور میں تجاوزات کے خاتمے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور گندے پانی کے نکاس کے مسائل حل کرنا ترجیحات ہیں۔انعم خان پسرور: اسسٹنٹ کمشنر ...
تحصیل پسرور میں تجاوزات کے خاتمے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور گندے پانی کے نکاس کے مسائل حل کرنا ترجیحات ہیں۔انعم خان
پسرور: اسسٹنٹ کمشنر پسرور انعم علی خان نے کہا ہے کہ تحصیل پسرور میں تجاوزات کے خاتمے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، گندے پانی کے نکاس اور سڑکوں کی حالت درست کرنے جیسے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں محمد پرویز باجوہ اور خواجہ سعید احمد بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی شروع کردی گئی ہے،ٹمبر مارکیٹ میں ہائی وے کی ٹوٹی ہوئی سڑک پر اپنے وسائل سے ریت،بجری اور خاکہ ڈال رہے ہیں۔اس موقع پر محمد پرویز باجوہ نے نشاندہی کی کہ عابد مجید شہید روڈ پر ایک کلومیٹر کے اندر 20نان ٹیکنیکل سپیڈ بریکرز کی موجودگی سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ کلاسوالہ روڈ پر پارک سے آگے سڑک کے درمیان اسٹریٹ لائیٹ کے لیئے نصب کیئے گئے سیمنٹ کے پول حادثات کا باعث بن رہے ہیں اسئے سی پسرور انعم علی خان نے کہا کہ سپیڈ بریکرز کا ایشو دیکھیں گے اور سڑک کے درمیان نصب پول ہٹانے کے لیئے بھی خصوصی احکامات جاری کیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیل پسرور صارفین کو تمام اشیا کنٹرول ریٹ پر مل سکیں دریں اثنا پٹرول پمپ اور فلنگ اسٹیشنز پر پیمانہ پورا ہو اور کوئی پٹرولیم ڈیلر سرکاری ریٹ سے زائد قیمت وصول نہ کرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ تحصیل پسرور میں حکومت کے نمائیندے،بار ایسوسی ایشن،تاجر تنظیمیں اور سینئر جرنلسٹس میرٹ سے ہٹ کر سفارش نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ پسرور کے زیادہ تر ایشوز انتظامی نوعیت کے ہیں۔اے سی پسرور نے بتایا کہ وہ کچہری روڈ پر بار بار ٹریفک کی بندش کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اسے ون وے کرنے اور ٹائر برسٹر نصب کرنے کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کے انجنیئرنگ سٹاف سے بات کریں گی۔
ليست هناك تعليقات