آئی جی پنجاب کا بدمعاشوں، قبضہ مافیا، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروارن سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم صوبے کے تمام آر ...
آئی جی پنجاب کا بدمعاشوں، قبضہ مافیا، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروارن سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم
صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو آئی جی پنجاب کی جانب سے مراسلہ بھجوا دیا گیا
سپروائزری افسران بدمعاشوں، قبضہ گروپوں اور اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کریں ۔ آئی جی پنجاب
سرکاری و نجی املاک پر قبضہ کرنے والے مافیاز، بدمعاشوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھی زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیاں کی جائیں ۔ آئی جی پنجاب
بدنام زمانہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ آئی جی پنجاب
تمام اضلاع میں ہونے والی پولیس کاروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائی جائیں ۔ آئی جی پنجاب
شریف شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں ۔ آئی جی پنجاب
آر پی اوز اور ڈی پی اوز تمام کاروائیوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کریں ۔ آئی جی پنجاب
ليست هناك تعليقات