کرپٹ_پولیس_افسران_کی_محکمہ_سےچھٹی_سمیت_کئی_افسران_و_ملازمین_کی_سرزنش کرپٹ پولیس ملازمین کے لئے خطرے کی گھنی۔۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ جناب عب...
کرپٹ_پولیس_افسران_کی_محکمہ_سےچھٹی_سمیت_کئی_افسران_و_ملازمین_کی_سرزنش
کرپٹ پولیس ملازمین کے لئے خطرے کی گھنی۔۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ جناب عبدالغفار قیصرانی کا عوامی شکایات۔رشوت خوری پر سخت نوٹس
محکمہ پولیس میں اپنے فرائض ایمانداری سے ادا نہ کرنے،رشوت ستانی کی شکایات،شہریوں سے ناروا سلوک، تفتیش کو میرٹ پر نہ کرنے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور عوامی شکایات پر سزائیں سنائی گئی. انسپکٹر محمود احمد،انسپکٹر اعجاز احمد،سب انسپکٹر طاہر سجاد،سب انسپکٹر ارشاد احمد،سب انسپکٹر بدرمنیر،سب انسپکٹر تنویر کوثر،سب انسپکٹر محمد آصف،سب انسپکٹر گلزار خان،سب انسپکٹر محمد انور،سب انسپکٹر محمد عنایت،سب انسپکٹر سلمان پطرس،سب انسپکٹر اصغر علی،اسٹنٹ سب انسپکٹر افتخار احمد،اسٹنٹ سب انسپکٹر نوید ارشد،اسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر خان،کانسٹیبل عبدالرحمان کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا۔ جبکہ سحر رزاق اسٹنٹ سب انسپکٹر،محمد عارف اسٹنٹ سب انسپکٹر،کانسٹیبل عنایت،کانسٹیبل سبحان کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا.
اسسٹنٹ سب انسپکٹر اصغر علی کے عہدہ میں تنزلی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا جبکہ سب انسپکٹر سلمان پطرس کو سخت سزا دی گئی.
اسٹنٹ سب انسپکٹر عبداللہ،اسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرحمان،اسٹنٹ سب انسپکٹر عنصر،سب انسپکٹر نجم الحسن،سب انسپکٹر صلاح الدین،کانسٹیبل عمر،لیڈی کانسٹیبل منزہ،کی سروس ضبط کر دی گئی۔جبکہ سب انسپکٹر سدرہ،لیڈی کانسٹیبل نازیہ،لیڈی کانسٹیبل سمعیہ،کانسٹیبل سجادالحسن کو سنشور کی سزائیں دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبدالغفار قیصرانی نے سختی سے حکم فرمایا ہے کہ شہریوں سے ناروا سلوک،رشوت ستانی کی شکایات سمیت اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور شہریوں سے حسن سلوکی سے پیش آیا جائے او رنرم رویہ اختیار کیا جائے۔انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان سیالکوٹ پولیس
کوئی تبصرے نہیں