Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

پنجاب سند اہتمام اور جانشینی سرٹیفیکیٹس آرڈیننس 2021

گورنر پنجاب نے ایک نیا جانشینی قانون جاری کیا ہے جس کا نام ہے Details of The Punjab Letters of Administration and Succession Certificates Or...

گورنر پنجاب نے ایک نیا جانشینی قانون جاری کیا ہے جس کا نام ہے
Details of The Punjab Letters of Administration and Succession Certificates Ordinance, 2021 (NADRA )
یہ صرف تیرہ دفعات پر مشتمل ہے۔ اب لوگوں کو مرنے والے کی جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کے حصول کے لئے عدالت نہیں بلکہ نادرا کے دفتر سے رجوع کرنا پڑے گا۔
نادرا جہاں لوگوں کے شناختی کارڈ جاری کرتا ہے اب اس کو لوگوں کے مال یعنی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کی حوالگی کے لئے سنداہتمام اور جانشینی سرٹیفکیٹ بھی بمطابق فیملی سرٹیفیکیٹ جاری کرنا ہو گا۔
عوام الناس کی درخواست ہائے جانشینی وصول کرنے کے لئے جانشینی سہولت یونٹ بنائے جائیں گے جوکہ نادرا کے دفاتر میں اپنا کاوئنٹر لگائیں گے۔
جیسے ہی کوئی شہری اپنی زمین ،جائیدادیا نقد رقم کسی بنک میں چھوڑ کر فوت ہوگا اس کے وارثان کو عدالت میں جانے کی بجائے نادرا کے دفتر میں درخواست دینی ہوگی۔
اتھارٹی بعداز وصولی درخواست جانشینی دواخبارات ایک انگریزی اور ایک اردو میں اشتہار جاری کرے گی۔اگر چودہ یوم کے اندر کسی شخص نے اعتراض پیش نہ کیا تو بعدازبائیومیٹرک تصدیق اتھارٹی سند اہتمام یا جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کردےگی۔
بائیومیٹرک تصدیق پاکستان یا دنیا کے کسی بھی شہر سے کی جاسکے گی۔ نادرا اتھارٹی کی جانب سے جاری شدہ سند اہتمام یاجانشینی سرٹیفکیٹ ایسے ہی ہوگا جیسے کسی عدالت نے جاری کیاہو۔
اگر کوئی معاملہ دشوار اور پیچیدہ ہوگا اور اتھارٹی کے حکم پر وارثان عدالت سے رجوع کرسکیں گے۔ اگر اندر میعاد اتھارٹی نادرا سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے تو بھی عدالت سے رجوع کیا جاسکے گا۔
درخواست جانشینی کے ہمراہ وفات سرٹیفیکیٹ متوفی ،وارثان کی تفصیل، وارثان کے شناختی کارڈز کی نقولات، تفصیل جائیداد منقولہ وغیر منقولہ لف کرنی ہوگی۔اگر وارثان کسی ایک وارث کو درخواست دائر کرنے کا اختیار دیں تو اس کی دستاویز بھی لف کرنا ہوگی۔
تمام درخواست ہائے جانشینی کا آن لائن ریکارڈ رکھا جائے گا۔جہاں متوفی فوت ہوا ہویا جہاں اس کی جائیدادیا سرمایہ ہوگا وہاں اسی شہر میں درخواست جانشینی دائر ہوسکے گی۔
اگر کسی نے سند اہتمام یا جانشینی سرٹیفکیٹ جاری شدہ پر اعتراض کرنا ہوگا تو قانون کے مطابق اعتراض کرسکے گا۔آرڈیننس کی دفعہ دس کے تحت سند اہتمام اور جانشینی سرٹیفکیٹ کے مقدمات کے سماعت کرنے کا اختیار کسی عدالت کو نہ ہوگا۔ اگر نادرا اتھارٹی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے تو پھرعدالت سے رجوع کیا جاسکے گا۔۔ منقول ۔۔
آرڈیننس کا اطلاق پورے پنجاب پر ہوگا۔۔۔ فیس اشتہارات وغیرہ نادرا اتھارٹی ہی وصول کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles