وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت دریافت کرنے کے لئے ان کے نام ایک خط لکھا ہے۔ خط میں بورس ج...
وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت دریافت کرنے کے لئے ان کے نام ایک خط لکھا ہے۔ خط میں بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور دعاکی گئی۔ یاد رہے کہ بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خوف کو آئسولیٹ کر لیا تھا، لیکن طبیعت نہ ٹھیک ہونے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد دو دن قبل انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا۔اب پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کوروناوائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت دریافت کرنے کے لئے ان کے نام ایک خط لکھا ہے۔خط میں بورس جانسن کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور دعاکی گئی۔اس کے علاوہ کورونا وائرس کے خلاف برطانیہ کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے پر زور دیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں