عوامی مشکلات کا ازالہ اللہ کے بعد مقامی نمائندوں کی زمہ داری ہے ۔ سماجی کارکن محمود پسرور (لئیق احمد بٹ سے)ہمیں کورونا وباء کے خلاف جہاد میں...
عوامی مشکلات کا ازالہ اللہ کے بعد مقامی نمائندوں کی زمہ داری ہے ۔ سماجی کارکن محمود
پسرور (لئیق احمد بٹ سے)ہمیں کورونا وباء کے خلاف جہاد میں بھرپور حصہ لینا ہو گا ۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں غریبوں کو کھانے کے لالے پڑے ہیں ۔ عوامی نمائندوں کو سامنے آنا چاہیے ۔ ہم سب کو مل کر مستحقین کو راشن اور کھانا پہنچانا چاہیے ان خیالات کا اظہار پسرور کی جانی مانی شخصیت سماجی رہنما ، مایہ ناز فوٹو گرافر ، فوٹو گرافی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمود المعروف ببلو بٹ پسروری نے مقامی صحافیوں کے جھرمٹ سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوے اپنے خالق سے دلی توبہ کرنی چاہیے اور مستحقین کو فوری بنیادوں پر راشن تقسیم کرنا چاہیے لیکن فوٹو شیشن کے بغیر ۔ ان لوگوں کو اللہ سے ڈر نہیں لگتا دس روپے کی کوئی چیز کسی کو دیتے ہیں پندرہ لوگ سیلفی بناتے ہیں جس سے غریب کی عزت نفس مجروع ہوتی ہے ۔ ہمارے انہیں کرتوتوں کے باعث پہلے ہی اللہ کی ذات ہم پر راضی نہیں اس وجہ سے وباء کرونا آ گئی ۔ ہم سب کو رب کائنات سے توبہ کرنی چاہیے پھر ہماری دنیا و آخرت بہتر ہو گی ۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور نیک اعمال کرنے کی توفیق دے آمین۔۔
کوئی تبصرے نہیں