میری نظروں میں جب مدینہ ہو صدیوں لمبا وہ اک مہینہ ہو آنکھ نم ، ماتھے پر پسینہ ہو ان کے روضے پہ یہ قرینہ ہو لمس حاصل...
میری نظروں میں جب مدینہ ہو
صدیوں لمبا وہ اک مہینہ ہو
آنکھ نم ، ماتھے پر پسینہ ہو
ان کے روضے پہ یہ قرینہ ہو
لمس حاصل ہو جس کو جالی کا
میری انگلی میں وہ نگینہ ہو
خاک لگ جائے یہ ٹھکانے پر
آپ کے شہر میں دفینہ ہو
اس پہ رب کا کرم نہیں ہوتا
جس کے دل میں ذرا بھی کینہ ہو
جس سے اعمال حبط ہوتے ہیں
مجھ سے ایسی خطا کبھی نہ ہو
چاہے سارا جہان آ جائے
ان کے الطاف میں کمی نہ ہو
محمد رضا طیبی
کوئی تبصرے نہیں