Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

موسم سرد ہوتے ہی گیس لوڈشیڈنگ میں اضافہ، گھروں میں کھانا پکانا دشوار، عوام کی دہائی

لاہور: موسم سرد ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں گیس پریشر کم...

لاہور: موسم سرد ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا، لاہور، فیصل آباد، ملتان ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں گیس پریشر کم انتہائی کم، خواتین کا کھانا پکانا دشوار ہو گیا، ایل پی جی اور لکڑیاں مہنگی، شہری دہائیاں دینے لگے۔

سردی میں اضافہ کیا ہوا، گیس بحران نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔ لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، پشاور اور کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہو گئے۔ لاہور کے کئی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، مہنگائی کے ہاتھوں پستے عوام اب گیس نہ ہونے کی وجہ سے سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔


کراچی میں خواتین دیہات کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئیں، بچوں کو 2 وقت کا کھانا دینے کیلئے لکڑیوں پر کھانا پکانے لگیں۔ شہر کے علاقوں بہادر آباد ، نمائش، لائنز ایریا، گلشن اقبال، صدر، لیاری میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نیو کراچی، بفرزون ، اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون میں بھی شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کی اذیت کا سامنا ہے۔

شہر قائدؒ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کا کھانا خرید نہیں سکتے، سلنڈر بھی قوت خرید سے باہر ہے، حکومت مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔


کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles