دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 385 ری...
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر آ گیا۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 385 ریکارڈ کی گئی۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے اور 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
آلودگی کے لحاظ سے چین کا شہر شین یانگ دوسرے نمبر پر ہے جہاں کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 222 ریکارڈ کی گئی۔
انڈیکس کے مطابق بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودگی کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے، دہلی کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 215 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور میں اسموگ کے باعث حد نگاہ کم 860 سے 1000 میٹر تک رہ گئی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی سے انفیکشنز اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
کوئی تبصرے نہیں