محکمہ واپڈاپسرورنے سینکڑوں صارفین کوماہ اکتوبر کے بل بغیرریڈنگ لیئے بھیج دیے گے پسرور(سید احسن گیلانی) شہرکے علاقوں کے بیج نمبر18,19,اور20کے...
محکمہ واپڈاپسرورنے سینکڑوں صارفین کوماہ اکتوبر کے بل بغیرریڈنگ لیئے بھیج دیے گے
پسرور(سید احسن گیلانی) شہرکے علاقوں کے بیج نمبر18,19,اور20کے بیج کی ریڈنگ لیے بغیرہزاروں روپے کے بل بھیج دیے گے
صارفین کودھوکہ دینے کےلیے ماہ ستمبرکی میٹرریڈنگ کی تصویرماہ اکتوبرکے بل پردوباہ پرنٹ کردی
ماہ اکتوبر کے بل زیرویونٹ کے باوجود فیول پرائس ایڈجسٹ منٹ اوردیگرٹیکسزکی مدمیں بدمعاشی سے وصول کیے جارہے ہیں
ایکسئین پسرور, ایس ڈی اوسب ڈویثرن پسرورنمبر1نے ملی بھگت سے صارفین کی جیبوں سےناجائرطریقہ سے ڈاکہ ڈالنے کانیاطریقہ نکال لیا
محکمہ واپڈاپسرورنے صارفین سے ماہ نومبرکے بل میں زائد یونٹ اورڈبل ریٹ پریونٹ کی قیمت وصول کرنے کے لیے یہ طریقہ اپنایا گیا ہے
عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپرسے واپڈاکے کرپٹ افسران اپنی نااہلی اورکرپشن چھپانے کےلیے عوام پرزائد یونٹ کابم پھینکنا چاہتے ہیں
پسرورکی عوام نے افسران بالاسے اپیل کی ہے کہ ایکسئین پسروراورایس ڈی اوسب ڈویثرن نمبر1کے اس غیرقانونی اورغیراخلاقی اقدام پرنوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
کوئی تبصرے نہیں