Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

بجلی کی قیمت میں 5 روپے پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست

مہنگائی سے ستائے عوام کا دکھ کم ہونے کو ہی نہیں آر ہاہے ، ہر روز کچھ نہ کچھ مہنگا ہونے کے باعث مشکلات بڑھتی چلی جارہی ہے تاہم اب شہریوں کا ب...

مہنگائی سے ستائے عوام کا دکھ کم ہونے کو ہی نہیں آر ہاہے ، ہر روز کچھ نہ کچھ مہنگا ہونے کے باعث مشکلات بڑھتی چلی جارہی ہے تاہم اب شہریوں کا بجلی مزید مہنگی کر کے ایک اور امتحان لیے جانے کا امکان ہے ۔

جنگ نیوز آن لائن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں پونے 5 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کردی۔

بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی، جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔

منظوری کی صورت میں صارفین پر 61 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوگا۔ اضافے کی درخواست کےالیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے کی گئی ہے۔

دوسری جانب کےالیکٹرک نے بھی نیپرا کو فی یونٹ بجلی 29 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی جس کی سماعت 2 دسمبر کو ہوگی۔


کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles