Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

ڈینگی مچھر پر قابو نہ پایا جا سکا، اموات اور کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری

ملک میں ایک طرف جہاں کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے وہیں دوسری جانب ڈینگی کے وار انتہائی تیز سے بڑھ رہے ہیں ، ڈینگی کے باعث ملک میں اموات اور کیسز...

ملک میں ایک طرف جہاں کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے وہیں دوسری جانب ڈینگی کے وار انتہائی تیز سے بڑھ رہے ہیں ، ڈینگی کے باعث ملک میں اموات اور کیسز کی تعداد میں اضافہ تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں 2 جبکہ اسلام آباد میں ایک شخص ڈینگی سے دم توڑ گیا ، حیدر آباد میں بھی ڈینگی کے باعث انتقال کرنےو الوں کی تعداد 3 ہو چکی ہے ۔ سینکڑوں کی تعداد میں ڈینگی مریض سامنے آنے پر ہسپتالوں میں دباؤ بڑھ رہا ہے ۔
صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 552 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، صوبے کے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر دو ہزار 488 مریض زیر علاج ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سے 552 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ، راولپنڈی میں 72 ، فیصل آباد اور ملتان سے 10،10 مریض رپورٹ ہوئے ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 633 ہو گئی ہے ۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز ایک اور ڈینگی مریض انتقا کر گیا جس ک بعد رواں سیزن میں ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 13 ہو گئی ، وفاقی دارالحکومت میں اس سیزن میں مجموعی طور پر تین ہزار 597 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کنٹرول سے باہر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 319 مریض رپورٹ ہوئے ، صوبے میں مجموعی طور پر چھ ہزار 610 ڈینگی کیسز سامنے آئے جن میں سے 8 انتقال کر گئے ۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سول ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں 25 مریض موجود ہیں ۔ حیدر آباد میں ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 342 ہو گئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles