واشنگٹن : امریکا نے تین سال بعد سینیئرسفارتکار ڈونلڈبلوم کو پاکستان کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کردیا، ڈونلڈ بلوم کابل میں امریکی سفارتخانے ...
واشنگٹن : امریکا نے تین سال بعد سینیئرسفارتکار ڈونلڈبلوم کو پاکستان کیلئے نیا امریکی سفیر نامزد کردیا، ڈونلڈ بلوم کابل میں امریکی سفارتخانے میں ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے تین سال بعد پاکستان کیلئے سفیر نامزد کردیا، امریکی صدربائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کیا، نامزد سفیر ڈونلڈ بلوم کی تعیناتی سے پہلے سینیٹ توثیق کرے گی۔
ڈونلڈ بلوم سفارت کاری کا طویل تجربہ رکھتےہیں، وہ اس وقت تیونس میں سفارتی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ کابل میں امریکی سفارتخانےمیں ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔
دوسری جانب افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر تنقید کا سامنا کرنے والے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد مستعفی ہوگئے ہیں ، زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن کیلئے تین امریکی صدور کیساتھ کام کیا۔
امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تھامس ویسٹ امریکا کے افغانستان کے لیے نئے نمائندہ خصوصی ہوں گے، تھامس ویسٹ زلمے خلیل زاد کے نائب کی حثیت سے امور انجام دے رہے تھے۔
کوئی تبصرے نہیں