Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

سٹیزن کونسل اور پریس کلب کے تعاون سے منعقدہ محفل مشاعرہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے

علمی اور ادبی تقریبات کے انعقاد سے نئی نسل کو اپنی تاریخ اور لٹریچر سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔ملک شاہد جاوید پسرور: ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان ...

علمی اور ادبی تقریبات کے انعقاد سے نئی نسل کو اپنی تاریخ اور لٹریچر سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔ملک شاہد جاوید
پسرور: ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ ملک شاہد جاوید نے کہا ہے کہ علمی اور ادبی تقریبات کے انعقاد سے نہ صرف مثبت رجحانات کو فروغ ملتا ہے بلکہ نئی نسل کو اپنی تاریخ اور لٹریچر سے واقفیت حاصل ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹیزن کونسل اور پریس کلب کے تعاون سے منعقدہ محفل مشاعرہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ شعر اور نثر سے دلچسپی کے لیئے مطالعہ کی عادت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگز گوجرانوالہ محمد ریاض بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنی ثقافت اور ادب سے لگا ؤ رکھتے ہیں وہ ہمیشہ معاشرے کی بہتری کے لیئے کام کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سیالکوٹ محمد ارشد ساہی نے کہا کہ محافلِ مشاعرہ کی سماعت سے دل ودماغ کو راحت کا احساس ہوتا ہے۔گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ کے شعبہ انگلش کے صدر پروفیسر محبوب عارف نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پسرور میں سٹیزن کونسل شعروادب کی آبیاری کررہی ہے۔ سرپرست تقریب حافظ خالد محمود نے کہا کہ سٹیزن کونسل کے زیراہتمام علمہ وادبی تقریبات جاری رہیں گی۔سینئر صحافی محمد اشرف عابد،خاور بشیر بٹ،عدنان ظفر،میاں اظہر اور میاں عثمان صدیق نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جن شعرا نے اپنا کلام پیش کیا ان میں پروفیسر اسحاق باجوہ،پروفیسر نائلہ بٹ، ملک شاہد جاوید، ابن آدم پسروری، امداد راحت جعفری، عنائیہ علی، محمد رضا نقشبندی، پرویز اختر باجوہ ایس ایس،یاسمین کنول، خالد محمود عاصی، وقار علی دلبر،شبنم شاہین، افضال عاطر،عبداللہ قیصر، پروفیسر عبدالستار داد، فاروقہ زبیر ایڈووکیٹ،جاوید کنول موسیٰ پوری،الفت واصفی،میاں خادم حسین،خلیل کاشمیری،محمد عارف عافی اور زاہد حسین بھٹی شامل تھے۔سٹیزن کونسل کی طرف سے شرکا کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles