آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے موٹر سائیکل مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ کردیا ۔آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس...
آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے موٹر سائیکل مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ کردیا ۔آل پاکستان موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمیں ایم اے ہارون شیخ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار موٹر سائیکل مارکیٹ کھولنے کی اجازت دیں ، موٹر سایکل مارکیٹ میں مختصر خریدار آتے ہیں جس کیلئے تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں ۔لاک ڈائون کی وجہ سے کاروبار بند ہونے سے ڈیلرز اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دھاڑی دار مزدورمشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ۔اجلاس میں جزوی اور سمارٹ لاک ڈاون کے تحت محفوظ اور محدود رہتے ہوئے تمام کاروبار کھولنے کے حوالے سے تجاویز اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔
ہارون شیخ نے کہا کہ لاک ڈائون کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیاہے کورونا وائر س کے حوالے جو ہدایات عوام الناس کی دی گئیں ہیں موٹر سائیکل مارکیٹ کے دکاندار بھی اس پر عمل پیرا ہیں اس ضمن میں حکومت پنجاب کی طرف سے کئے گئے اقدمات کو سراہتے ہیں اور حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کام سے وابستہ ہزاروں دھاڑی دار مزدورں کے مفاد میں موٹر سائیکل مارکیٹ کو مختصر وقت کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے اس حوالے سے حکومت پنجاب کے ایس او پی پر عمل درآمد کیلئے تیار ہیں۔
ليست هناك تعليقات