Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

گوگل اپنی ایسی سوشل نیٹ ورکنگ ایپ بند کر رہا ہے، جس کا آپ نے نام بھی نہیں سنا ہوگا

گوگل اپنی ایک اور سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن کا خاتمہ کر رہا ہے ۔ آپ نے یقیناً اس ایپلی کیشن کا نام نہیں سنا ہوگا۔ شو لیس(Shoelace) نامی یہ ا...

گوگل اپنی ایک اور سوشل نیٹ ورکنگ ایپلی کیشن کا خاتمہ کر رہا ہے ۔ آپ نے یقیناً اس ایپلی کیشن کا نام نہیں سنا ہوگا۔ شو لیس(Shoelace) نامی یہ ایپلی کیشن پچھلے سال جولائی میں لانچ کی گئی تھی۔ اس ایپلی کیشن کا مقصد قریبی یا ایک ہی علاقے کے لوگوں کو آپس میں ملانا تھا تاکہ وہ ایک جیسی سرگرمیوں جیسے کھیلوں میں حصہ لینا یا شوز دیکھنا وغیرہ میں حصہ لے سکیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ شولیس کے سرور 12 مئی کو بند کر دئیے جائیں گے۔یہ سروس گوگل کے ایریا 120 کی طرف سے ابھی تجرباتی مراحل میں تھی اور صرف نیویارک میں ہی دستیاب تھی۔ایریا 120 گوگل کا انکوبیٹر ہے جہاں گوگل کے ملازمین نئے خیالات پر کام کرتے ہیں۔گوگل کا کہنا ہے کہ صحت کے موجودہ بحران کی وجہ سے وہ اس پراجیکٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنا نہیں چاہتے۔گوگل مستقبل میں بھی اس ایپ کو واپس نہیں لانا چاہتا۔ کورونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے امریکا میں نیویارک ہی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دوسری جگہوں سے بھی موجودہ حالات میں اس ایپ کو اس کے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں گوگل نے یہی بہتر سمجھا ہے کہ اس ایپلی کیشن پر مزید کام کرنے کی بجائے اسے بند ہی کر دیا جائے۔

ليست هناك تعليقات

Latest Articles