سیالکوٹ پسرور میں نامعلوم ملزمان نے غنی ٹائیگرکے گھر میں فائرنگ کردی تھی، ملزمان نے غنی ٹائیگر کے والد کے سر میں گولی ماری، جبکہ بھائی کی ٹا...
سیالکوٹ پسرور میں نامعلوم ملزمان نے غنی ٹائیگرکے گھر میں فائرنگ کردی تھی، ملزمان نے غنی ٹائیگر کے والد کے سر میں گولی ماری، جبکہ بھائی کی ٹانگ میں گولی مار کرشدید زخمی کردیاتھا، غنی ٹائیگر نے پسرور کی اے ٹی اے تنظیم پر والد کے قتل کا الزام عائد کیا تھا ۔ اس کے علاوہ غنی ٹائیگرنے ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس کے بعد ان کی ہمدردی میں بے شمار لوگ سامنے آ گئے جس میں کئی نامور شخصیات بھی تھیں جنہوں نے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔
لیکن اب فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے ٹوئٹر پر بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 زخمی حالت میں ہسپتال میں ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہوں نے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر سیالکوٹ پولیس کا شکریہ ادا کر رہا تھا۔ویڈیو میں غنی ٹائیگر کا کہنا تھا کہ ” ’میرا نام غنی ٹائیگر ہے، جیسے کہ آپ جانتے ہیں 2 تاریخ کو بڑی بےدردی کے ساتھ میرے والد صاحب کو قتل کیا گیا، جس کے بعد میں نے ویڈیو بھی پوسٹ کی، میں مکمل طور پر ہوش و حواس میں نہیں تھا، مجھے نہیں معلوم کہ میں نے اس ویڈیو میں کیا کہا، اس کے باوجود سیالکوٹ پولیس نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہمیں تحفظ فراہم کیا
کوئی تبصرے نہیں