Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ لاء کالجز سے 10 فیصد ٹیوشن فیس کی وصولی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے الحاق شدہ لاء کالجز سے 10 فیصد ٹیوشن فیس کی وصولی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے پنجاب یون...

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے الحاق شدہ لاء کالجز سے 10 فیصد ٹیوشن فیس کی وصولی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جون تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔جسٹس عاطر محمود نے 17 پرائیویٹ لاء کالجز کی دائر درخواست پر عبوری تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے تحریری فیصلے میں سنڈیکیٹ کی منظور کردہ سفارشات بھی تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کی طرف سے پرائیویٹ لاء کالجز ایسوسی ایشن کے صدر صفدر شاہین پیرزادہ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کو رجسٹریشن سمیت دیگر فیسیں ادا کر چکے ہیں، پنجاب یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کو ٹیوشن فیس کی مد میں رقم وصولی اختیار نہیں۔درخواست گزار کیوکیل نے کہا کہ بچوں کو تعلیم پرائیویٹ لا کالجز دیتے ہیں تو ٹیوشن فیس پنجاب یونیورسٹی کو کیوں دیں، دیگر فیسوں کی موجودگی میں 10 فیصد ٹیوشن کی وصولی غیر آئینی اقدام ہے۔

کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles