Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

میری پہلی بلاگ پوسٹ

لکھنے کو تو میں اس ویب سائیٹ پر اپنی پہلی پوسٹ لکھنے جا رہا ہوں مگر یقین کیجئے مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ شروع کیسے کرنا ہے اور لکھنا کیا...


لکھنے کو تو میں اس ویب سائیٹ پر اپنی پہلی پوسٹ لکھنے جا رہا ہوں مگر یقین کیجئے مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی ہے کہ شروع کیسے کرنا ہے اور لکھنا کیا ہے۔  یہ میرا بلاگ لکھنے کا پہلا تجربہ ہے اور اس مقصد کے لئے یہ میری پہلی ویب سائیٹ ہے۔ گو کہ اس طرح بلاگ لکھنا میں اپنےلئے تقریبا ناممکن ہی سمجھتا تھا مگر مجھے اس کام کے لئے ابھارا گیا اور میری حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس ضمن میں میں ان سب لوگوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جو میں آج ہوں۔
آج میرے پاس اعتماد ہے کچھ کر گزرنے کا خواب ہے اور یہ سب خوداعتمادی ایک اردو ویب سائیٹ سے منسلک ہے جس نے مجھے یہ اعتماد بخشنے میں اور میری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں میری ہرجگہ ہر موڑ پر مدد کی ہے ورنہ شاید میرے اندر یہ صلاحیت اور قابلیت موجود نہ ہوتی جس جگہ پر میں آج موجود ہوں۔لہذا سب سے پہلے میں اردونامہ فورم اور اس کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سارے عمل میں مجھے بے پناہ محبتوں اور عنائتوں سے نوازا اور مجھے اس مقام پر پہچانے میں بے شمار توانائیاں صرف کیں جس مقام پر میں آج موجود ہوں۔
اس کے بعد میرے پاس ان تمام افراد کے لئے بہترین خراج تحسین ہے جن نے میں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کچھ بھی حاصل کیا ہے۔
آخر میں میرے دوست ماجد چوہدری کے لئے میرے پاس زبردست خراج تحسین کہنے کا موقع ہے جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، ہر وہ لمحہ جب میں کام کر رہا ہوتا تھا اور غلطیاں سرزد ہوتی تھیں تو وہ مجھے مجبور کرتے کہ اسے درست کرنا ہے مجھے ہر کام کو بار بار کرنا پڑتا اس لمحے تک کہ میں اکتاہٹ کا شکار ہو جاتا مجھے ان کی وجہ سے مجھے وہ کام پھر بھی کرنا پڑتا تب تک جب تک وہ کام درست نہیں ہو جاتا، اور جب یہ کام مکمل ہو جاتا تو پھر وہ مجھے اس انداز میں مبارکباد دیتے کہ مجھ میں اور بھی زیادہ کچھ کرنے کا حوصلہ ابھر آتا۔ بلاشبہ وہ میرے ہیرو ہیں اور ایک ایسی مخفی شخصیت ہیں جنہوں نے میرے کام میں نکھار پیدا کیا۔



کوئی تبصرے نہیں

Latest Articles